سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف نیا محاذ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کیلئے کام تیز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف نیا محاذ بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کیلئے کام تیز کر دیا گیا ۔پیپلزپارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے بتایاکہ سندھ کی حالت بہت خراب ہوچکی ہے، عوام کے غصے کے نتیجے میں سندھ حکومت کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔صفدر عباسی نے کہاکہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں تو سندھ میں عوام پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر گوبر پھینک رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات سے پانچ دن پہلے تبدیلی ہوئی نتیجے میں پیپلزپارٹی کو جتوایا گیا، پندرہ سال سے سندھ کے

شہروں کی حالت خراب ہے، لوگوں کو پینے کیلئے پانی میسر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے لوگوں کو مصائب سے نکالنے کیلئے جماعتوں سے بالاتر ہوکر سوچنا پڑے گا، سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف قوتوں کا ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے دس اضلاع کے اہم سیاسی رہنام ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوچکے ہیں، مقامی اتحاد میں جے یو آئی شامل ہے اور وزیر اعظم کو اس بارے میں معلوم ہے

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

7 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

14 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

20 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

28 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

37 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

53 mins ago