اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) مالی سال 2018ء کا پاکستان تحریک انصاف مالی سال 2021ء سے تقابلہ اشیاء کی برآمدات،مالی سال 2021ء میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 25.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو مالی سال 2018ء میں ن لیگ کے دور حکومت میں 23.2 ارب ڈالر تھیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے تحت مالی سال 2021ء میں 15.4 ارب ڈالرکی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئیں جو 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں 13.5 ارب ڈالر تھیں۔ مالی سال 2018ء میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.21 ارب ڈالر رہیں جو
مالی سال 2018ء میں ن لیگ کے دور میں 1.06 ارب ڈالر تھیں۔ مالی سال 2021ء میں پی ٹی آئی کے حکومت کے دوران 29.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں جو 2018ء میں 19.6 ارب ڈالر تھیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے پہلے تین سالوں کے دوران 21 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا جبکہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت کے آخری تین سالوں میں 30 ارب ڈالر کا قرض لیا۔مالی سال 2021ء میں پی ٹی آئی کی حکومت میں 4732 ارب روپے کی ٹیکس آمدن ہوئی جو مالی سال 2018ء میں ن لیگ کے دور حکومت میں 3844 ارب روپے تھی۔مالی سال 2021ء میں پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں 24.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں جو ن لیگ کی حکومت میں مالی سال 2018ء میں 16.3 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔مالی سال 2021ء میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8 ارب ڈالر ہے جو ن لیگ کے دور میں مالی سال 2018ء میں 19 ارب ڈالر تھا۔ مالی سال 2021ء کے دوران 31.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جو ن لیگ کے دور میں مالی سال 2018ء کے دوران 37.6 ارب ڈالر تھا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…