برطانیہ کی جانب سے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی، پاکستان کا کرونا ڈیٹا برطانوی حکام کو فراہم ہی نہیں کیا گیا، برطانوی حکام نے بھی ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا کا خود سے جائزہ لینے کی زحمت نہ کی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کا نام سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نہ نکالنے جانے کے حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر پاکستانی حکام کی نااہلی کی وجہ سے برطانوی حکومت نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے برطانوی ارکان پارلیمنٹ سربراہ این سی او سی اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے درمیان ورچوئل میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ کے دوران برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے سوال کے بعد انکشاف ہوا کہ برطانوی حکومت کو پاکستان کا کرونا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا، تاہم یہ ڈیٹا ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں سے اسے باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس انکشاف کے بعد برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے اسد عمر اور فیصل سلطان سے کہا کہ پاکستان کا کرونا ڈیٹا فوری برطانوی حکام کو فراہم کیا جائے، تاکہ پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے جلد سے جلد نکلوایا جا سکے۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی پاکستان کا نام سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
برطانوی وزیراعظم بورنس جانسن کے اس بیان کے بعد برطانیہ کی جانب سے پاکستان پر کورونا کی وجہ سے عائد ہونے والے سفری پابندیوں میں نرمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ نے کورونا سے بھرے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کر دیا تھا، تاہم پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ہی برقرار رکھا گیا۔ برطانوی حکومت کو اپنے اس فیصلے کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا ہے، بورس جانسن حکومت پر سفری پابندیوں کے حوالے سے سیاسی وجوہات کی بنا پر فیصلے کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Recent Posts

پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج کی راہ میں رکاوٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج کی راہ میں…

2 mins ago

تقریب کے دوران ہی نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے والا شوہر مشکل میں پڑ گیا

قاہرہ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر…

3 mins ago

مالی سال کی پہلی سہ ماہی؛ ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 101 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ٹیکس…

10 mins ago

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

17 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

18 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

23 mins ago