مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کو اگلا الیکشن لڑانے کی تیاریاں

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سیاسی میدان میں آنے کی پیشگوئی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا ویزا نہیں پاسپورٹ ختم ہوا، بیمار تو تھے ہی نہیں، اصل مسئلہ جیل میں نہیں رہ سکتے۔صرف پرتعیش زندگی گزارنے کے لیے پیدا ہوئے۔
نواز شریف کے پرو انڈیا ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔اگر وہ یہاں آ کر گرفتار ہوں تو بھارت کو شور مچانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خبر یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رحیم یار خان سے اگلا الیکشن لڑیں گے۔مریم کے سمدھی میاں منیر کا وہاں پر اثر ہے ۔ یہاں واضح رہے کہ یہ خبریں تو گذشتہ دو سال سے سامنے آ رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور صفدر اعوان کے صاحبزادے جنید صفدر اعوان نے بھی باقاعدہ طورپر سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس مقصد کے لیے جنید صفدر نے دو سال قبل بھی جاتی امرا میں ن لیگ کے کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں ۔ دو سال قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ن لیگی کارکنوں نے جنید صفدر کی بڑی بڑی تصاویر اورفلیکسز جاتی امرا کے باہر لگائی تھیں ۔ن لیگی زرائع کے مطابق جنید صفدر کی سیاسی تربیت نواز شریف نے کی ہے اور اس مقصد کے لیے وہ جنید صفدر اعوان کو اپنے ساتھ سیاسی جلسوں میں بھی لے کر جاتے تھے۔تاہم اس کے بعد ن لیگ کے سیاسی حالات بدلتے گئے۔ زرائع کا کہنا تھا کہ محمد جنید صفدر نے حال ہی میں برطانیہ سے انٹر نیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔۔سوشل میڈیا پر صارفین نے جنید صفدر اعوان کے سیاست میں آنے کے معاملے پر مختلف قسم کے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

2 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

3 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

3 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

3 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

4 hours ago