لاک ڈاؤن صرف عوام کیلئے، وزیر بنتے ہی پیپلز پارٹی کے رہنما نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں، ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق ساجد جوکھیو نے وزیربننےکی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا اور اپنی ہی حکومت کی جانب سے عائد کرونا ایس او پیز کو نظرانداز کیا،تقریب کا انعقاد گلشن حدید کےایک شادی ہال میں کیا گیا، پولیس کارروائی کےبجائے تقریب کی سیکیورٹی پرمامور رہی،مقامی ایس ایچ اوخود تقریب میں بحیثیت مہمان شریک ہوئے . اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ساجد جوکھیو کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن تاجروں اورغریبوں کیلئے ہے، صوبائی وزرا کے لئے کوئی قانون یا ایس او پیز نہیں، وزیربنتے ہی انہیں قانون کوروندنے کا اختیارمل جاتاہے . حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ خود نجی تقاریب میں شرکت کررہےہیں، کرونا وبا کی آڑ میں سندھ حکومت کےدشمن فیصلے ملک کےخلاف سازش ہیں، سندھ حکومت کی ڈرامےبازیاں صرف معیشت کی تباہی کیلئےہیں، واضح ہورہا ہے کہ سندھ میں پی پی کےعلاوہ سب کےلیےلاک ڈاؤن ہے . واضح رہے کہ اپنے ایک حالیہ بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے سندھ میں 50 سے 55 ہزار افراد کی ویکسی نیشن ہورہی تھی، سم بند کرنے کی دھمکی ویکسی نیشن میں گیم چینجر ثابت ہوئی، سم بند کرنے کے فیصلے کے بعد ویکسی نیشن 2 لاکھ یومیہ تک پہنچ گئی . کراچی میں ایک لاکھ 60 ہزارافراد نے تین دن میں یومیہ ویکسی نیشن کرائی، اب تک ویکسی نیشن میں ضلع جنوبی اورشرقی آگے رہے . ایک دن میں 2 لاکھ 90 ہزارویکسی نیشن کی جو بڑا نمبر ہے، جو ویکسی نیشن 50 ہزارتھی آج وہ 3لاکھ کا ہندسہ چھورہی ہے، حیدرآباد، میرپور خاص اورسانگھڑ میں اچھی تعداد میں ویکسی نیشن ہورہی ہے . محرم ایک اور ٹیسٹ کیس ہوگا، دینی اجتماعات کے لیے چھوٹے پیمانے پر ویکسی نیشن کا انتظام کیا جائے . انہوں نے کہا کہ شہری ویکسین لگوائیں اور ماسک پہنیں، کوشش ہے شہریوں کے تعاون سے شہر میں مثبت تبدیلی لاسکیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کریں گے، کل تک 9 اگست کے حوالے سے نیا نوٹی فکیشن آجائےگا . . .