اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل، سیکیورٹی کی ناکامی کا ذمہ دار کون؟ محکمے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقہ میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکر کے بھائی کے قتل کے واقعہ میں محکمے سیکیورٹی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے،فائرنگ کا واقعہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی تقریب میں موجودگی کے دوران پیش آیا تھا جس پرانہوں نے سیکیورٹی کی ناکامی کے حوالےسے رپورٹ طلب کی تھی۔

پولیس کے مطابق تقریب میں ایک ڈی ایس پی ، دو ایس ایچ او اور تقریبا 40 اہلکار موجود تھے ۔پولیس کو وزیر اعلی آفس کی جانب سے ان کی آمد کا صرف ایک گھنٹہ پہلے بتایا گیا تھا ۔ وزیر اعلیٰ نجی دورے پر ولیمے کی تقریب میں شریک ہوئے ، وزیراعلی کے نجی دورے پر اہلکاروں کی تعداد زیادہ نہیں ہوتی ۔ ہمیں تقریب میں واک تھرو پہنچانے کا ٹائم ہی نہیں ملا ۔تقریب میں 15 سو سے زائد مہمان مدعو تھے جلدی میں سب کو چیک کرنا ناممکن تھا جبکہ 8 کلب کے ایس پی سکیورٹی تقریب کی جگہ پرموجود ہی نہیں تھے ۔ سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں سے پنڈال کو چیک بھی نہیں کیا تھا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

2 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

3 hours ago