اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گلگت میں سیلابی صورتحال پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شیشپر گلیشیئر پر جھیل پھٹنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ مقامی آبادیوں کو کسی طرح کا نقصان نہ پہنچے، زمینی راستے بھی کھلے رہیں، امید ہے، انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ عام لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی، گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا لمحہ فکریہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں پر اب شترمرغ کی طرح ریت میں سر مزید چھپایا نہیں جاسکتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملے پر اجتماعی و مربوط کوششیں حالات کا تقاضا ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…