’کئی کردار صرف اس لیے کھوئے کیونکہ برہنہ نہیں ہونا چاہتی تھی‘ نرگس فخری نے بالی ووڈ کے شرمناک چہرے سے پردہ ہٹادیا
امریکہ میں پیدا ہونے والی اداکارہ نرگس فخری نے 2011ءمیں رنبیر کپور کے مدمقابل فلم راک سٹار میں کردار ادا کرتے ہوئے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور اپنی فطری خوبصورتی کی بدولت راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی تھیں . اس انٹرویو کی میزبان اور فحش فلموں کی سابق اداکارہ برٹنی ڈی لامورا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نرگس نے بتایا کہ ”میں نے ہمیشہ اپنی کچھ حدود متعین رکھی ہیں . یہی وجہ تھی کہ میں نے ڈائریکٹر کے ساتھ سونے سے انکار کرکے اور جسم کی نمائش سے انکار کرکے بالی ووڈ میں کئی اہم کردار گنوائے . “ نرگس کا کہنا تھا کہ ”مجھے کس چیز کی بھوک ہے؟ مجھے شہرت کی بھوک نہیں ہے کہ میں برہنہ سین عکسبند کراﺅں اور ڈائریکٹرز کے ساتھ جنسی تعلق قائم کروں . بالی ووڈ کی یہ چیزیں میرے لیے بہت تکلیف دہ تھیں . مجھے ایک سے زائد بار کمرے سے نکالا گیا . مجھے اس سے بہت تکلیف ہوتی مگر میں خود کو سمجھاتی کہ جو لوگ اپنی اقدار کے ساتھ جینے کی کوشش کرتے ہیں، انہیں ان کا راستہ مل ہی جاتا ہے اور شاید یہ میرا راستہ نہیں ہے . پہلے دن سے لے کر آج تک میرے لیے میری اخلاقیات اور اقدار سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے . میں بالی ووڈ میں گئی ہی اس لیے تھی کہ ان کی فلموں میں جنسی تعلق پر مبنی فحش سین نہیں ہوتے . . .