اداکارہ کو پولیس کے اس ایلیٹ اینٹی کرائم یونٹ نے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا . تلاشی کے دوران اداکارہ کے گھر سے بڑی مقدار میں منشیات اور شراب برآمد ہوئی . اداکارہ کو 4گھنٹے پر محیط چھاپے اور تلاشی کے بعد رات 9بجے ایلیٹ فورس کے ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا . ایلیٹ فورس کی طرف سے جاری ایک بیان میں اداکارہ کے ڈھاکہ کے علاقے بینانی میں واقع گھر پر چھاپے اور گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو جلد ڈھاکہ کورٹ میں پیش کر دیا جائے گا . واضح رہے کہ پوری مونی کے نام سے شہرت رکھنے والی اس 28سالہ اداکارہ کا اصل نام شمس النہر سمریتی ہے، جس نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے ناصر محمود نامی کاروباری شخص پر محبوس رکھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا تھا . ناصر محمود ڈھاکہ بوٹ کلب میں سیکرٹری انٹرٹینمنٹ اینڈ کلچرل افیئرز کے عہدے پر فائز ہے اور رئیل سٹیٹ کا کاروبار بھی کرتا ہے . اداکارہ نے بتایا کہ ملزم نے اسے کلب میں ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا . . .
ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)ایک کاروباری شخص پر جنسی زیادتی اور اقدام قتل کا الزام عائد کرنے والی بنگلہ دیش کی معروف اداکارہ پوری مونی شراب اور دیگر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ہو گئیں .
بھارتی ٹی وی چینل زی نیوز کے مطابق اداکارہ پوری مونی اس وقت ’ریپڈ ایکشن بٹالین‘ کی حراست میں ہیں .
متعلقہ خبریں