حویلی میں انتخابی جلسےسے خطاب میں ن لیگ پر ڈھکے چھپے لفظوں میں تنقید کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں وہ بلی کی طرح نہیں شیروں کی طرح سیاست کریں، چاہتے ہیں وہ اپوزیشن کریں اور ہم بھی کریں تاکہ اس تبدیلی کی حکومت کو بتاسکیں . بلاول کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں وہ ذرا شیر بنیں، بلی کی جماعت نہیں، شیروں کی جماعت ہو تو بلی بھاگ جاتی ہے ، شیر اپنے عوام کے درمیان رہ کر مقابلہ کرتا ہے . بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آپ کے حکم پر چلےگی ، آپ حکم کریں جنگ کرو تو ہم جنگ کے لیے تیار ہیں، ن لیگ، پی ٹی آئی مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہیں دے سکتیں . ان کا کہنا تھا کہ جو آج کل احساس کہتے ہیں ان کوکوئی احساس نہیں، ہمارا وزیراعظم روٹی کپڑا اور مکان چھین رہا ہے . دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اب سلیکٹڈ بننے کی کوشش کر رہے ہیں . یہ کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں . نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ ہم کسی پتلی کٹھ پتلی،سلیکٹڈ کے تماشے کا حصہ نہیں، بلاول کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش کررہے ہیں،پی پی چیئر مین ن لیگ پرالزام لگا رہے ہیں، ایک پارٹی کے چیئرمین کو نپی تلی بات کرنی چاہیے . اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوغلط کام کرتے ہیں خود دوسروں پر الزام لگانا شروع کر دیتے ہیں . بلاول نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چھوڑ دی ہے، یہ جب حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم میں تھے تو کبھی شکوؤں کا اظہارنہیں کیا تھا . اب اچانک شکوؤں کا اظہار کر دیا ہے . شکوؤں کے ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے . . .
مظفر آباد (قدرت روزنامہ) ہم چاہتے ہیں 'وہ بلی کی طرح نہیں شیروں کی طرح سیاست کریں ، شیر اپنے عوام کے درمیان رہ کر مقابلہ کرتا ہے، ن لیگ مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہیں دے سکتی، بلاول بھٹو کی انتخابی جلسےسے خطاب میں ن لیگ پر تنقید کے نشتر برسا دیے . تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ آزادکشمیر میں ساری جماعتوں کا مقابلہ کریں گے، آپ کو بلے کو بھی بھگانا ہے اور دوسروں کو بھی .
متعلقہ خبریں