’’ہم چاہتے ہیں ‘وہ’ بلی کی طرح نہیں شیروں کی طرح سیاست کریں ‘‘

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) ہم چاہتے ہیں ‘وہ بلی کی طرح نہیں شیروں کی طرح سیاست کریں ، شیر اپنے عوام کے درمیان رہ کر مقابلہ کرتا ہے، ن لیگ مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہیں دے سکتی، بلاول بھٹو کی انتخابی جلسےسے خطاب میں ن لیگ پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ آزادکشمیر میں ساری جماعتوں کا مقابلہ کریں گے، آپ کو بلے کو بھی بھگانا ہے اور دوسروں کو بھی۔
حویلی میں انتخابی جلسےسے خطاب میں ن لیگ پر ڈھکے چھپے لفظوں میں تنقید کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں وہ بلی کی طرح نہیں شیروں کی طرح سیاست کریں، چاہتے ہیں وہ اپوزیشن کریں اور ہم بھی کریں تاکہ اس تبدیلی کی حکومت کو بتاسکیں ۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں وہ ذرا شیر بنیں، بلی کی جماعت نہیں، شیروں کی جماعت ہو تو بلی بھاگ جاتی ہے ، شیر اپنے عوام کے درمیان رہ کر مقابلہ کرتا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آپ کے حکم پر چلےگی ، آپ حکم کریں جنگ کرو تو ہم جنگ کے لیے تیار ہیں، ن لیگ، پی ٹی آئی مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہیں دے سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو آج کل احساس کہتے ہیں ان کوکوئی احساس نہیں، ہمارا وزیراعظم روٹی کپڑا اور مکان چھین رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اب سلیکٹڈ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ ہم کسی پتلی کٹھ پتلی،سلیکٹڈ کے تماشے کا حصہ نہیں، بلاول کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش کررہے ہیں،پی پی چیئر مین ن لیگ پرالزام لگا رہے ہیں، ایک پارٹی کے چیئرمین کو نپی تلی بات کرنی چاہیے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوغلط کام کرتے ہیں خود دوسروں پر الزام لگانا شروع کر دیتے ہیں۔بلاول نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چھوڑ دی ہے، یہ جب حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم میں تھے تو کبھی شکوؤں کا اظہارنہیں کیا تھا۔ اب اچانک شکوؤں کا اظہار کر دیا ہے۔ شکوؤں کے ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

4 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

16 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

26 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

27 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

30 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

33 mins ago