دنیا کا پہلا 20 جی بی ریم والا اسمارٹ فون

(قدرت روزنامہ)جولائی 2021 میں زی ٹی ای نے ایکسون 30 اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جس میں انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرا دیا گیا تھا۔

یہ زی ٹی ای کا دوسرا اسمارٹ فون تھا جس میں اس کیمرا ٹیکنالوجی کو دیا گیا تھا۔

زی ٹی ای ہی کے 2 فونز انڈر ڈسپلے کیمرا ٹیکنالوجی سے لیس عام صارفین کے لیے دستیاب ہیں اور کوئی اور کمپنی اب تک ایسا کوئی فون متعارف نہیں کرا سکی ہے۔

ایکسون 30 دنیا کا پہلا 400 پی پی آئی انڈر اسکرین کیمرا فون ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں 20 جی بی ریم سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
کمپنی نے 12 جی ریم والے اسمارٹ فون میں 8 جی بی کا اضافہ کیا ہے جس سے وہ 20 جی بی ریم والا فون بن گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے زی ٹی ای نے میموری فیوژن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو 12 جی بی ریم کی طاقت کو 20 جی بی تک بڑھا دیتی ہے۔

زی ٹی ای کے مطابق یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے، جس سے فون میں 8 جی بی ریم کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس وقت زیادہ تر فونز میں 12 جی بی ریم ہوتی ہے جو کچھ صارفین کے لیے کافی ثابت نہیں ہوتی، جس کے لیے میموری فیوژن ٹیکنالوجی ریم آپریشنز کے لیے ریم کی گنجائش بڑھا دیتی ہے۔

جس سے اسمارٹ فون اور ایپس آپریشنز زیادہ ہموار طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں۔

ایکسون 30 فائیو جی میں 6.92 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فون انٹیلی جنٹ ڈسپلے آپٹمائزیشن اور انٹیلی جنٹ پکسل ان ہاسمنٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
ڈسپلے کے اندر 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جس میں پکسل بننگ ٹیکنالوجی موجود ہے، ڈسپلے میں 7 لیئر پر مشتمل اسٹرکچر کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ کیمرا سنسر کو زیادہ روشنی مل سکے اور تصاویر کا معیار بہتر ہو۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے جبکہ 3 منفرد پراسیسنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے۔

ایکسون 30 میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری 55 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ ٹرپل آئس کولنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

دیگر فیچرز میں بلیوٹوتھ 5.1، وائی فائی 6، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 682 سنسر پر مشتمل ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ کیمرا سیٹ اپ میں ڈوئل وے ویڈیو اسٹیبلائزیشن سپورٹ دی گئی ہے۔

یہ فون فی الحال صرف چین میں دستیاب ہے جس کی قیمت 2198 یوآن سے 3098 یوآن تک رکھی گئی ہے۔

Recent Posts

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

4 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

5 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

10 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس آج بلا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا…

40 mins ago

آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آئی جی اور چیف کمشنر…

41 mins ago