(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا کے حوالے سے نظرثانی شدہ ہدایات کے باعث پاکستان سے دبئی جانے والے متعدد مسافروں کو بورڈنگ سے انکار کردیا گیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان مسافروں کو پروازوں کی اڑان سے 4 گھنٹے کے اندر کیے جانے والے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ نہ پیش کرنے پر بورڈنگ سے انکار کیا گیا۔
یو اے ای حکام کی جانب سے دبئی کے لیے اڑان بھرنے والے پروازوں سے 4 گھنٹے کے اندر کیے گئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے امارات جانے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع
تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ملک کے کسی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہیں ہے۔
سی اے اے کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ یو اے ای حکام کی جانب سے منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط سی اے اے یا کسی دوسرے اسٹیک ہولڈر کو پیشگی اطلاع کے بغیر عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی اے اے نے اماراتی حکام کے ساتھ سفارتی ذرائع سے یہ معاملہ اٹھانے کے لیے فوری طور پر وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس کا حل نکالا جاسکے اور مسافروں کی مشکلات کم کی جاسکیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…