گدھے پر لکیریں ڈالنے سے زیبرا نہیں بن جاتا، عمران خان کا کلپ انٹرنیٹ پر وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے ایک اور نئے میڈیم ’پوڈ کاسٹ‘ کے ذریعے لوگوں تک اپنا بیانیہ پہنچانے کی کوشش کی ، تاہم اس پوڈ کاسٹ کے مختلف کلپس بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئے ہیں جن میں ایک سابق وزیراعظم کیلئے ٹرولنگ کا باعث بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے ذریعے عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے عمران خان نے مختلف سوالات کے جواب دئیے، اسی دوران سابق وزیر اعظم برطانیہ میں اپنی زندگی کے بارے میں بھی بات کرتے نظر آئے ۔انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی معاشرے کا حصہ تھے اور انہیں وہاں خوب عز ت بھی ملی، عموماً برطانیہ میں ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کسی باہر کے شخص کو قبول کیا جائے لیکن اس سب کے باوجود انہوں نے کبھی برطانیہ کو اپنا گھر نہیں سمجھا، کیونکہ وہ پاکستانی تھے جو مرضی کر لیتے انگریز تو بن نہیں سکتے تھے ۔ اس کے بعد عمران خان نے اپنی اس بات کو واضح کرنے کیلئے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر گدھے پر لکیریں ڈال دیں تو وہ زیبرا نہیں بن جاتا ، گدھا گدھا ہی رہتا ہے ۔ اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا ایک سیلاب امڈ آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم کا ایک اور کلپ ان کیلئے آن لائن ٹرول کا سبب بن گیا تھا۔یہ کلپ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اہم ووٹنگ سے عین قبل وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں ایک صحافی نے حساب رکھا کہ عمران خان کے خطاب میں میں، مجھ اور میرا کے الفاظ کتنی بار کہے گئےاور بعد ازاں نجی ٹیلی ویژن نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ عمران خان کے خطاب کے دوران مذکورہ بالا الفاظ کل 213 مرتبہ کہے گئے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

9 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

19 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

32 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

37 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

41 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago