کے الیکٹرک کو تین ماہ میں 3.64 روپے فی یونٹ اضافی چارج کرنے کی اجازت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ‘کے الیکٹرک’ کو اپنے صارفین سے تین ماہ (اگست-اکتوبر) میں مجموعی طور پر 3.64 روپے فی یونٹ اضافی قیمت وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ اس کی آمدنی میں تقریباً 5 ارب روپے کا اضافہ ہو سکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب نیپرا نے سابق واپڈا کے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) سے کہا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو رواں ماہ کے بلوں میں منفی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے تقریباً 19 پیسے فی یونٹ واپس کرے جس کا مجموعی اثر تقریباً 2 ارب 60 کروڑ روپے ہوگا۔

دونوں ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو اوگرا نے کے الیکٹرک کے لیے 6 ماہ اور ڈسکوز کے لیے ایک ماہ کے لیے ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی وجہ سے نوٹیفائی کیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے عوامی سماعت اور جرح کے دوران فراہم کردہ مصدقہ ڈیٹا کی بنیاد پر ریگولیٹر نے تین ماہ کے لیے اضافی ایف سی اے کی منظوری دی۔

جنوری میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے فی یونٹ 1.25 روپے، فروری کے لیے 2.1 روپے فی یونٹ اور مارچ کے لیے 1.94 روپے فی یونٹ اضافی چارج شامل ہیں۔

اس کے برعکس اس نے اپریل کے لیے 55 پیسے فی یونٹ، مئی کے لیے 95 پیسے فی یونٹ اور جون کے لیے 15 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔

ایف سی اے میں ہر تین مہینے کے اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے ریگولیٹر نے صارفین پر ماہانہ بوجھ کو کم رکھنے کے لیے ایک ماہ میں اضافے کو ایک ماہ کی کمی کے ساتھ جوڑ دیا۔

اس طرح صارفین سے اگست میں فی یونٹ 1.1 روپے، ستمبر میں 1.55 روپے فی یونٹ اور اکتوبر میں ایک روپے فی یونٹ اضافی چارج کیا جائے گا اور مجموعی ٹیرف میں اضافہ تین ماہ میں تقریباً 3.64 روپے فی یونٹ ہوگا۔

ریگولیٹر نے کہا کہ مثبت ایف سی اے (ٹیرف میں اضافہ) لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام کے الیکٹرک صارفین کی کیٹیگریز پر لاگو ہو گا، اسی طرح منفی ایف سی اے بھی سوائے لائف لائن صارفین کے تمام صارفین کی کیٹیگریز پر لاگو ہو گا۔

مزید یہ کہ حکومت کے انڈسٹریل سپورٹ پیکج (آئی ایس پی) سے فائدہ اٹھانے والے صنعتی صارفین کو صرف بڑھتی ہوئی فروخت پر منفی ایف سی اے کا فائدہ نہیں ملے گا، تاہم وہ بیس ٹیرف بل یونٹس پر منفی ایف سی اے کا فائدہ حاصل کریں گے۔

ڈسکوز

اس معاملے میں نیپرا نے کہا کہ ڈسکوز نے جون میں استعمال کی جانے والی بجلی کے لیے تقریباً 81 پیسے فی یونٹ مثبت ایف سی اے کی درخواست کی تھی جس کا اثر 11.2 ارب روپے تھا۔

تاہم ڈیٹا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ریگولیٹر نے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی جس سے صارفین کو 2 ارب 60 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

تاہم اصل میں صارفین تک پہنچنے والا خالص فائدہ تقریباً ایک ارب 30 کروڑ روپے ہوگا کیونکہ صارفین کی چند سبسڈی والی کیٹیگریز منفی ایف سی اے کی اہل نہیں ہیں۔

ریگولیٹر نے کہا کہ جون کا ایف سی اے اگست کے بلنگ مہینے میں ڈسکوز کے تمام صارفین کی کیٹیگریز سے وصول کیا جائے گا، سوائے لائف لائن صارفین یعنی 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے زرعی صارفین سے۔

مزید یہ کہ آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے صنعتی صارفین کو منفی ایف سی اے کا فائدہ نہیں ملے گا تاہم وہ بیس ٹیرف بل یونٹس پر منفی ایف سی اے کا فائدہ حاصل کریں گے۔

یہ ایف سی اے صرف ایک ماہ کے لیے لاگو رہے گا اور کے الیکٹرک کے صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔

Recent Posts

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

5 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

14 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

39 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

53 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

1 hour ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

1 hour ago