’میرا میڈیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن عامر لیاقت سے ۔ ۔ ۔‘دانیہ شاہ کا نیا بیان سامنے آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اشارہ دے دیا،انٹرویو میں دانیہ نے واضح کیا کہ میرا میڈیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن میں عامر لیاقت سے صلح نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو شخص میری زندگی برباد کر رہا ہے کہ میں اس کے ساتھ کیوں صلح کروں؟
خلع کے اعلان کے بعد نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نشہ کرتا تھا اور نوکروں کے سامنے عزت بھی نہیں کرتا تھا، انہوں نے 2 ،3 بار مارا اور ایک بار گلا دبانے کی کوشش بھی کی۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات پر آبدیدہ ہوکر ردعمل میں کہا کہ اگر میں غلط عورت تھی تو انھوں نے مجھ سے شادی کیوں کی۔عامر لیاقت کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ خلع دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت ہمیں بہت زیادہ دھمکیاں دے رہے ہیں، ایک لڑکی کو شہرت سے کہیں زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے۔
دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری خلع ہو جائے کیوں کہ میں عامر لیاقت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، وہ ابھی اتنی گندی زبان استعمال کر رہا ہے، مستقبل میں یہ سلسلہ کتنا بڑھے گا۔نشے سے متعلق بات کرتے ہوئے دانیہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس عامر لیا قت کے خلاف سارے ثبوت ہیں جو کہ وقت آنے پر میں دکھاو¿ں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خلع کی خبروں کے بعد عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان فالو کر دیا ہے۔

Recent Posts

سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام،سسرالیوں کے ہاتھوں داماد قتل

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)لدھے والا وڑائچ میں سسرالیوں نے داماد کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے…

14 mins ago

ججزتقرری میں پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت ربڑ سٹیمپ سے زیادہ نہیں،وزیرقانون اعظم تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے…

24 mins ago

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

6 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

7 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

8 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

8 hours ago