کراچی (قدرت روزنامہ) معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی دوسری شادی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے لیے میری دوسری شادی شرمندگی کا باعث اس وقت بنی کہ جب میرا اس عمر میں نکاح ہو رہا تھا کہ میرا نواسہ میری گود میں بیٹھا ہوا تھا اور باقی سب خاندان کے لوگ ان کے سامنے بیٹھے انہیں دیکھ رہے تھے۔
عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ اس عمر میں شادی کے لیے پہلے محبت ہونا ضروری ہے، انہوں نے شادی کر کے اچھا فیصلہ کیا، شادی کے آغاز میں ان کی اور ان کے دوسرے شوہر، ثمر علی خان کی اولاد خوش نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میری بڑی شادی شدہ بیٹی نے کہا کہ میں اپنے سسرال والوں کو کیا کہوں گی؟ تو میں نے اس سے کہا کہ آپ ان سے کہو کے آپ کی امی حلال کام کرنے جا رہی ہے حرام کام نہیں کر رہی تو اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھاپے کے لیے ساتھی کا ہونا ضروری ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…