ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا،شہباز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات سےبالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، گزشتہ حکومت کا فلاحی منصوبوں کو تعطل میں ڈالنا قومی مفادات کےمنافی ہے، پی کے ایل آئی کو سیاست کی بھینٹ چڑھادیا گیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال میں عالمی معیار کی جدید مشینری موجود ہے، سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی طرح ہم نے پی کے ایل آئی بنایا تھا جہاں مایہ ناز ڈاکٹر رکھے گئے۔ سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا۔ ہزاروں لوگ آنیوالے دنوں میں اس ہسپتال سےعلاج کرائیں گے، مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولت اہم کاوش ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کو ہسپتال کے مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ہسپتال میں موجود ڈائیلائسز اور سی ٹی سکین کی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہسپتال کے کینسر وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں جدید ترین مشینری کے ذریعے طریقہ علاج اور پیشہ وارانہ سٹاف کی ہمہ وقت دستیابی بھی بتایا گیا۔

شہباز شریف کو انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ہسپتال میں عالمی معیارکےعلاج کی سہولت میسر ہو گی، جدید آلات سے لیس ہسپتال مستحق مریضوں کومفت علاج فراہم کرے گا، اوپی ڈی، کینسر، امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں کا علاج میسر ہو گا۔

Recent Posts

پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب حکومت نے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے میں کسانوں…

12 mins ago

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے عاطف اسلم کی بیوی نے کتنے لاکھ کا پرس اور جوتے پہنے؟ ہوشربا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

23 mins ago

حکومت نے پیٹرول پر 5 روپے کمی کی، عالمی منڈی میں 7 ڈالرز فی بیرل کمی ہوئی: حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور (قدرت روزنامہ)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے…

25 mins ago

بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد / کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی…

41 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے کن رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے؟ ملک احمد خان نے نام بتا دیئے

لاہور (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی نے کن رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا…

50 mins ago

سنجے لیلا بھنسالی کے بیان کے بعد عمران عباس کا اپنے ناقدین کو کرارا جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی اسٹار عمران عباس نے کہا ہے کہ بھارتی فلمساز سنجے لیلا…

54 mins ago