کراچی (قدرت روزنامہ)عید الفطر کے بعد پیاز، لیموں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روز مرہ کی اشیاء میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ پیاز، لیموں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رمضان المبارک کے دوران کراچی میں پیاز 80 روپے سے 100 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی تھی جبکہ لیموں کی قیمت 800 سے 1200 روپے فی کلو تھی۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ ریسٹ لسٹ کے مطابق پیاز کی مقررکردہ قیمت 66 روپے اورلیموں کی 483 روپے فی کلو ہے۔
کراچی سپر ہائی وے پر قائم نیو سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہ جہاں کا کہنا ہے کہ سندھ کی پیاز کی فصل اب ختم ہونے کو ہے اور جو باقی اسٹاک ہے اسے اب پنجاب اور کراچی میں فروخت کے لیے لایا جا رہا ہے کیونکہ مقامی منڈی میں اس کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے پیاز کی فصل رواں ماہ تک آنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان سے جون تک پیاز کی فصل آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی نئی فصل اب منڈیوں میں اکتوبر میں آئے گی جبکہ سندھ میں باقی رہ جانے والی معیاری پیاز اب ڈھائی ہزار سے 3 ہزار روپے فی چالیس کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔اسی طرح مرغی کے گوشت قیمت بھی آسمان کو چھورہی ہیں اور مرغی کے گوشت کی قیمت 620 سے 670 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ زندہ مرغی 400 سے 430 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
رمضان کے آخری ہفتے ہیں مرغی کا گوشت 600 سے 640 روپے فی کلو تھا اور زندہ مرغی 370 روپے فی کلو تھی جبکہ رمضان سے قبل زندہ مرغی 300 روپے اورمرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو تھا۔کراچی ہول سیلرز پولٹری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کمال اختر صدیقی کہتے ہیں پولٹری مرغیوں کی پنجاب سے رمضان کے وسط تک جاری رہنے والی آمد اب رک گئی ہے کیونکہ وہاں نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نقصان اٹھانے کے بعد پولٹری فارمرز نے پیداوار میں سرمایہ کاری نہیں کی ہے، علاوہ ازیں موسم گرما میں مرغیوں کی تیاری میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زندہ مرغیوں کے فارم ریٹ اور ہول سیل ریٹ 350 روپے اور 370 روپے فی کلو ہیں جبکہ ریٹیل ریٹ 540 روپے فی کلو ہے لیکن خوردہ فروش بلاخوف اپنی مرضی کے مطابق قیمتیں وصول کررہے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…