شہباز شریف نے مکمل صحتیابی تک نواز شریف کی واپسی کا امکان مسترد کردیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور پارٹی قائد نواز شریف کی مکمل صحت یابی تک ان کی ملک واپسی کے امکان کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ وہ قانونی طور پر امیگریشن ٹریبونل کے فیصلے تک برطانیہ میں رہ سکتے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے لندن میں علاج کی غرض سے موجود نواز شریف کے ویزا میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر پرچہ نیب پر ہونا چاہیے’

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم برطانیہ میں سیاسی پناہ نہیں لیں گے۔

اس ضمن میں مخالف جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘مفرور’ میعاد ختم ہونے والے پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں اور برطانیہ کی جانب سے طبی بنیادوں پر ویزا میں توسیع سے انکار کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس کی بنیاد پر شہباز شریف کو علاج کے لیے پاکستان چھوڑنے کی اجازت دی ہے، تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والے نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنا غیر انسانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری نواز شریف کو اپنی سیاست کے لیے بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے جو ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

اپنے بڑے بھائی کی وطن واپسی کے بارے میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف تب ہی پاکستان واپس آئیں گے جب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے اور لندن میں ڈاکٹر انہیں سفر کرنے کی اجازت دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ویزا میں توسیع کے حوالے سے اپیل کے فیصلے تک قانونی طور پر برطانیہ میں رہ سکتے ہیں، اپیل جمعرات کو امیگریشن ٹریبونل کے سامنے دائر کی گئی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ویزا ایشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدیداروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہیں، نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ نواز شریف نہ صرف پاکستان کا حال بلکہ مستقبل بھی ہیں۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

4 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

15 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

25 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

37 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

55 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago