واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کرا دی

(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین  ایپلیکیشن  ہے،   پیغام  رسانی کے لئےاستعمال  کی  جانے  والی  دنیا  کی مقبول  ترین ایپ نے صاررفین کو خوش کردیا، واٹس ایپ نے صارفین کی سپولت کے لئے نئے ایموجیز  متعارف کرائے ہیں جوکہ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے معاون ثابت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے اب لمبے سے لمبا  وائس نوٹ جلدی سن سکیں گے،واٹس ایپ نے اس بار صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرایا۔

صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ واٹس ایپ نے نئے ایموجیز کو اپنے لے آؤٹ میں استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.16.10 میں متعارف کرادیا ہے اور اب اینڈرائیڈ صارفین بھی ایپل کے اس نئے ایموجیز کو اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہناتھا کہ ایموجیز کی ریفرینس ویب سائٹ ‘ایموجی پیڈیا’ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم 14.5 آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ میں متعدد نئے ایموجیز کو متعارف کرایا ہے۔

یہ نئے ایموجیز تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے آج سے دستیاب ہیں تاہم اس کے لیے آپ کو اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو نئے بی ٹا ورژن پر اپ ڈیٹ کرنی پڑے گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں واٹس ایپ نے صارفین کو آپشن دیا ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر آپ کو کوئی بھی کسی گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا ہے، اس کے لئے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کرلیں، وہاں پرائیویسی میں جانے کے بعد گروپس کا آپشن دکھائی دے گا اسے منتخب کرکے آپ باآسانی اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ  آپ کے کانٹیکٹ میں موجود دوست ہی آپ کو کسی بھی گروپ میں ایڈ کریں۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

28 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

36 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

43 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

1 hour ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago