افغانستان کے قریب ترین ہمسائے کے طور پر پاکستان کو بحث میں مدعو ہونے سے روکنا افسوس ناک ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے گمراہ کن پراپیگنڈے اور جھوٹے الزامات کو یکسر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ افغان حکام پاکستان کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کررہے ہیں۔دفتر خارجہ نے افغانستان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث کا بغور مشاہدہ کیا ہے، افغانستان کے قریب ترین ہمسائے کے طور پر پاکستان کو اس بحث میں مدعو ہونے سے روکنا افسوس ناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کرچکی ہے، صدر سلامتی کونسل نے اجلاس میں پاکستان کو اپنا نکتہ نظر اور تجاویز پیش کرنے سے روکا، سلامتی کونسل کا پلیٹ فارم پاکستان مخالف بیانیہ پھیلانے کے لیے استعمال ہونے دیا گیا، اجلاس میں افغانستان کے نمائندے کے گمراہ کن پراپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے ارکان کو اس معاملے پر اپنے نکتہ نظر اور موقف سے آگاہ کیا ہے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا موقف عالمی برادری کے سامنے بڑی صراحت کے ساتھ بارہا پیش کرچکا ہے، ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ افغانستان کے تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ ہی پائیدار امن وسلامتی کے لیے آگے بڑھنے کی واحد راہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں بین الافغان مذاکرات کے ٹھوس نتیجے پر پہنچنے سے قبل اور امریکی و نیٹو افواج کے انخلائب کی تکمیل کے قریب افغانستان میں بڑھتے تشدد پر شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر پاکستان کو شدید تشویش لاحق ہے، تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ انسانی وعالمی قوانین کے احترام کو یقینی بنائیں، ہم تمام افغان فریقین پر زور دیتے ہیں کہ فوجی طرز عمل سے اجتناب کریں اور زوردیتے ہیں کہ افغان متحارب فریقین اجتماعیت کے حامل، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کے لیے کام کریں۔
زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ افغان حکومت خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان سے بامعنی گفتگو کرے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و اخوت کو باہمی رابطوں اور بات چیت کے لیے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

10 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

20 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

31 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

43 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

1 hour ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago