رانا تنویر کی تنبیہہ پر شاہد خاقان عباسی بھی خاموش نہ رہےٗ رد عمل دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے پارٹی رہنما رانا تنویر نے جو کچھ کہا وہ ان کی ذاتی رائے ہے . نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں اختلاف رائے ہر وقت رہتا ہے اور جو کچھ رانا تنویر نے کہا یہ بھی اختلاف رائے ہی ہے .

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مجھے شہباز شریف کی بات سے اختلاف نہیں ہے، رانا تنویر پارٹی میں میرے سینئر ہیں، انھو ں نے جو بات کی میں اس کا احترام کرتا ہوں اور اب عمل بھی کروں گا . سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر 2018 کے انتخابات میں شہباز شریف کی کوئی حکمت عملی تھی تو یہ بات میرے علم میں نہیں ہے، شہباز شریف میرے لیڈر ہیں، اگلی میٹنگ میں پوچھوں گا کہ حکمت عملی کیا تھی . یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے متعلق دیے گئے بیان پر تنبیہ کرتے ہوئے رہنما رانا تنویر نے کہا تھا کہ میں نے شاہد خاقان عباسی کو ذاتی طور پر کہا تھا کہ آپ ٹی وی شوز پر مت جایا کریں، آپ اتنا زیادہ جاتے ہیں کہ سارا دن ادھر ادھر کی بات کرتے رہتے ہیں . رانا تنویر کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہباز شریف کی بات سے اختلاف کریں تو وہ ان کا حق ہے کیوں کہ وہ ہمارے قائد ہیں لیکن اگر ان سے نیچے کا بندہ اختلاف کرے تو یہ قابل قبول نہیں ہے . وزیراعظم بننے کا یہ مقصد نہیں کہ انھیں سرٹیفکیٹ ملا ہے کہ وہ کچھ بھی کہہ دیں، شاہد خاقان عباسی نے جو کچھ بھی کہا غلط کہا، انھیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی . . .

متعلقہ خبریں