سنگاپور(قدرت روزنامہ) سنگاپور میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو انوکھی سزا دے گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں ٹرین کے سفر کرنے والے شخص کو ماسک نہ پہننے کی پاداش میں گرفتار کرنے کے بعد بطور سزا ذہنی صحت کے مرکز بھیج دیا گیا۔ماسک نہ پہننے کی پاداش میں بطور سزا ذہنی صحت کے مرکز جانے والے برطانوی شہری بنجمن گلن کا خیال ہے کہ ماسک لوگوں کو کرونا سے بچانے میں ناکام رہا، اسی مفروضے کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے ٹرین کے سفر میں ماسک نہ پہننے کا فیصلہ کیا۔
چند گھنٹوں کی مسافت کے بعد برطانوی شہری جو کہ یارکشائر سے تعلق رکھتے ہتھے، انہیں گرفتار کرلیا گیا اور اس پر چار مقدمات کا اندراج کیا گیا، جن میں ماسک نہ پہننے کا جرم شامل تھا۔
گرفتاری کے وقت اس کے پاس کوئی ٹھوس وجہ نہ تھی، تاہم ساتھی مسافر نے خفیہ طور پر فلما کر اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔بعد ازاں گلن بینجمن کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ماسک نہ پہننے کی سزا سناتے ہوئے گلن بینجمن کو ذہنی صحت کے مرکز بھیجنے کا حکم دیا، مگر گلن نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو بکواس اور عدالت کی کارروائی کو‘گھٹیا’اور‘مکروہ’قرار دیا۔
سنگا پور ان ممالک میں شامل ہیں جو کرونا سے بچاؤ کے لئے عوامی مقامات پر فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے چکا ہے، عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کو مختلف جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا کے آغاز سے ہی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس ماسک کا استعمال کرونا سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے، متعدد مطالعات نے ثابت کیا ہء کہ ماسک لگانے سے نہ صرف ایک فرد کی حفاظت ہوتی ہے بلکہ دوسروں کی حفاظت کا بھی سبب بنتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…