سعودی آرامکو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایپل کو شکست دینے کے قریب

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی پٹرولیم کمپنی آرامکو مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کے طور پر ایپل کو شکست دینے کے قریب ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں اتوار کو ٹریڈنگ کے دوران آرامکو کے حصص کی قیمت 2 فیصد سے زائد اضافے سے 46 ریال کی سطح کو چھُونے کے بعد مارکیٹ ویلیو لسٹنگ میں کمپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

حال ہی میں آرامکو کی اسٹاک مارکیٹ ویلیو کو بڑھانے میں کئی عوامل نے کردار ادا کیا ہے جن میں سرفہرست خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہے۔ سال کے آغاز سے کمپنی کی اسٹاک مارکیٹ ویلیو میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آرامکو کی اسٹاک مارکیٹ ویلیو 2.448 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی جس کے باعث ایپل کے ساتھ فرق 100 ارب ڈالر تک کم رہ گیا ہے کیونکہ آئی فون بنانے والی کمپنی 2.545 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ عالمی کمپنیوں میں سرفہرست ہے۔

آرامکو صرف 3 بین الاقوامی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کی مالیت دوکھرب ڈالر سے زیادہ ہے۔ آرامکو کمپنی مائیکروسافٹ کے بعد امریکا سے باہر مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے 8 بڑی کمپنیوں میں واحد کمپنی ہے۔

دوسری طرف آرامکو سب سے زیادہ منافع بخش انڈیکس میں پہلے ہی بین الاقوامی کمپنیوں میں سب سے آگے ہے کیونکہ اس کا منافع، ٹیکس اور خسارہ تقریباً 208 ارب ڈالر ہے جبکہ اس کے قریب ترین حریف ایپل کی مالیت 120 ارب ڈالر ہے۔

سعودی آرامکو کے حصص کی قیمت 7 مارچ کو 45.45 ریال کی سطح پر تھی جبکہ دسمبر 2019ء میں اپنی لسٹنگ کے بعد پہلی بار سیشن کے دوران اِس کے حصص کی قیمت 46 ریال ریکارڈ کی گئی تھی۔

سعودی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ سال 2021ء میں کمپنی کے سالانہ خالص منافع میں 124.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اس کا خالص منافع 412.4 ارب ریال تھا جو کہ 2020ء کے دوران 183.76 ارب ریال تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

2 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

3 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

3 hours ago