اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیان جاری کیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم کی مذمت کرتے ہیں ، یہ احتساب سے بچنے کی بھونڈی کوشش ہے
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ اقتدارسے بے دخل ہونے کے بعدعمران خان ذہنی توازن کھوچکے، یہ شخص اب قومی اداروں پرحملہ آورہورہاہے۔ اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے فارن فنڈنگ کیس کاخوف ہے، سزاسے بچنے کیلئے عمران خان اداروں کومتنازعہ بنانےکی کوشش کررہے ہیں، اقتدارکے لالچ میں عمران نیازی کاتمام حدیں پارکرناملک کیخلاف سازش ہے،عمران خان سازشی بیانیے سے عوامی جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان نفرت پھیلاکرملک اوراداروں کانقصان کررہے ہیں، ملک اوراداروں کانقصان کسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…