برطانوی وزیراعظم نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا عندیہ دے دیا

لندن (قدرت روزنامہ) برطانوی وزیراعظم نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا عندیہ دے دیا . تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے لیے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں .

انہوں نے یہ بات پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران کہی جس میں کورونا صورتحال اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا . اس موقع پر بورس جانسن نے کہا کہ افغان چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے . پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نئی سطح تک لے جانے کیلئے مل کر کام کریں گے . . .

متعلقہ خبریں