وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق وزٹ ویزہ یا ٹور ویزہ حج کیلئے کارآمد نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کئے گئے نئے قواعد و ضوابط کے مطابق صرف حج ویزہ پر گئے ہوئے غیر ملکیوں کو ہی سنت ابراہیمی ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 65برس مقرر کی گئی ہے اور اس سے زائد عمر کے افراد حج کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ تمام حجاج کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حج درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کا آغاز یکم مئی سے ہوا تھا جبکہ آخری تاریخ 13 مئی ہے اور یہ درخواستیں 50 ہزار پیشگی رقم کی ادائیگی کیساتھ وصول کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا اسلام آباد میں حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے تک ہو سکتے ہیں جبکہ پاکستانیوں کا کوٹہ 81 ہزار 132 ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

34 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

47 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

1 hour ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago