صباء قمر، بلال سعید مسجد میں شوٹنگ کے الزام سے بری

لاہور (قدرت روزنامہ)اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید مسجد میں شوٹنگ کےالزام سے بری ہوگئے۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد مشتاق نے صباء قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں منظور کیں۔واضح رہے کہ 2020ء میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مقدمہ تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرحت منظور کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔
گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کو مسجد وزیر خان میں گانے کی شُوٹنگ اور رقص پر سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید اور مذمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دونوں کے خلاف دفعہ 295 کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا، لہٰذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دونوں فنکاروں کی جانب سے اس معاملے پر معافی بھی مانگی گئی تھی جبکہ محکمہ اوقاف نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی اجازت دینے پر مسجد کے منیجر کو معطل بھی کر دیا تھا۔لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 8 ستمبر 2021 کو اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے مسلسل غیر حاضر ہونے پر وارنٹ جاری کیے۔
اس کے بعد اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں خارج کردیا گیا، تاہم 30 مارچ 2022 کو درخواستیں خارج کرنے کا اقدام چیلنچ کیا گیا۔
درخواست گزار صبا قمر اور بلال سعید کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ اوقاف کی رپورٹ ہمارے حق میں ہے کہ کوئی غیراخلاقی عمل نہیں ہوا تھا، ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اور میوزک لگا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے 2 اپریل کو جواب طلب کیا تھا۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

48 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

58 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago