عدلیہ کے متوازی اختیارات استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حاصل عدلیہ کے متوازی اختیارات کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کے عدلیہ کے متوازی اختیارات کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار دانیال کھوکھر کی جانب سے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا توہین پر سزا دینے اور حکم جاری کرنے کا اختیار کالعدم قرار دیا جائے ، الیکشن ایکٹ2017کی سیکشن چار، نو اور دس کالعدم قرار دی جائیں، ملک میں پانچ آئینی ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ موجود ہے، کوئی اور ریاستی ادارہ آئینی عدالتوں کی برابر ی نہیں کر سکتا ، درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن کو عدالتی اختیارات کے استعمال سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا اور معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حالیہ فیصلے میں اس حوالے سے تشریح کی ہے، سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ نہیں لیکن یہ اختیارات استعمال کر سکتا ہے، پٹشنر کیسے متاثرہ فریق ہے اس حوالے سے بھی عدالت کی معاونت کریں۔

Recent Posts

دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ نازش جہانگیر شرما گئیں، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں…

10 mins ago

پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشین میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او…

11 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی…

22 mins ago

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

29 mins ago

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ…

30 mins ago

خرم شیر زمان انتخابی عذرداری کیس،کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست…

40 mins ago