اداکارہ حریم فاروق نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا مذاق اڑائے جانے پر احسن اقبال کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو لینے پر وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا مذاق اڑائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے . حریم فاروق نے ٹوئٹر پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا .

انہوں نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ایک مذاق ہے .
انہوں نے مزید لکھا کہ بہت احترام کے ساتھ لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ سیاست کے برعکس ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری عالمی سطح پر ایک مثبت کردار ادا کررہی ہے . انہوں نے لکھا کہ یہ پاکستان کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوگا اگر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور حکومت ایک دوسرے کا مذاق اڑانے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں .
ساتھ ہی انہوں نے احسن اقبال کو یہ احساس بھی دلایا کہ آپ اپنی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی طاقت کو جانیں .

. خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کااقتدار میں آنے کااقتدار میں آکر فائدہ اٹھانا تھا . دونون نے پارٹی کی کامیابی کے لیے بہت محنت کی لیکن ان کے آئیڈیلز وہ نہیں تھے جو میرے تھے .
جہانگیر ترین سے اختلافات شوگر مافیا کیخلاف کارروائی پر، علیم خان سے راوی میں غیر قانونی 300 ایکڑ غیر قانونی زمین لینے پر ہوئے ،میرے خلاف بہت بڑی سازش پاکستان میں موجود میرجعفر و میرصادق نے کرائی . سوشل میڈیا پر پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملکی مفادات پر سمجھوتہ کیے بغیر امریکا سے دوستی چاہتا ہوں، میرا جرم آزاد خارجہ پالیسی تھی . عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی کہ پاکستان میں موجود میرجعفر و میرصادق نے انکا ساتھ دیا، ہمیشہ یقین رکھتا ہوں کہ میرا ملک مضبوط، آزاد ہے اور وہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکے گا .

. .

متعلقہ خبریں