وزیراعظم نے این سی او سی کو بحال کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ روز ایک بار پھر کورونا وائرس کی چوتھی لہر اومیکرون کے نئے کیسز کی شناحت ہوئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسیز کا نوٹس لیتے ہوئےوزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اسکے علاوہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے این سی او سی کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اومیکرون کی ذیلی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس ویرینٹ سے بچاؤ کيلئے ہجوم والی جگہ ماسک پہننا اور ويکسی نيشن ہی بہتر احتياط ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے عوام کو ویکسینيشن مکمل کرانے اور 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

22 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

34 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

43 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

45 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

48 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

50 mins ago