” شہبازشریف میرے لیڈر ہیں اگلی میٹنگ میں پوچھوں گا کہ۔۔“سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینئر پارٹی رہنما رانا تنویر کے بیان پر رد عمل دیدیا
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مجھے شہباز شریف کی بات سے اختلاف نہیں ہے، رانا تنویر پارٹی میں میرے سینئر ہیں، انہو ں نے جو بات کی میں اس کا احترام کرتا ہوں اور اب عمل بھی کروں گا . سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر 2018 کے انتخابات میں شہباز شریف کی کوئی حکمت عملی تھی تو یہ بات میرے علم میں نہیں ہے، شہباز شریف میرے لیڈر ہیں، اگلی میٹنگ میں پوچھوں گا کہ حکمت عملی کیا تھی . خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے متعلق دیے گئے بیان پر تنبیہ کرتے ہوئے رہنما رانا تنویر نے کہا تھا کہ میں نے شاہد خاقان عباسی کو ذاتی طور پر کہا تھا کہ آپ ٹی وی شوز پر مت جایا کریں، آپ اتنا زیادہ جاتے ہیں کہ سارا دن ادھر ادھر کی بات کرتے رہتے ہیں . رانا تنویر کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہباز شریف کی بات سے اختلاف کریں تو وہ ان کا حق ہے کیوں کہ وہ ہمارے قائد ہیں لیکن اگر ان سے نیچے کا بندہ اختلاف کرے تو یہ قابل قبول نہیں ہے . وزیراعظم بننے کا یہ مقصد نہیں کہ انھیں سرٹیفکیٹ ملا ہے کہ وہ کچھ بھی کہہ دیں، شاہد خاقان عباسی نے جو کچھ بھی کہا غلط کہا، انھیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی . . .