” شہبازشریف میرے لیڈر ہیں اگلی میٹنگ میں پوچھوں گا کہ۔۔“سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینئر پارٹی رہنما رانا تنویر کے بیان پر رد عمل دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے پارٹی رہنما رانا تنویر نے نجی ٹی وی پروگرام میں جو کچھ کہا وہ ان کی ذاتی رائے ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ ہماری جماعت میں اختلاف رائے ہر وقت رہتا ہے اور جو کچھ رانا تنویر نے کہا یہ بھی اختلاف رائے ہی ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مجھے شہباز شریف کی بات سے اختلاف نہیں ہے، رانا تنویر پارٹی میں میرے سینئر ہیں، انہو ں نے جو بات کی میں اس کا احترام کرتا ہوں اور اب عمل بھی کروں گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر 2018 کے انتخابات میں شہباز شریف کی کوئی حکمت عملی تھی تو یہ بات میرے علم میں نہیں ہے، شہباز شریف میرے لیڈر ہیں، اگلی میٹنگ میں پوچھوں گا کہ حکمت عملی کیا تھی۔

خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے متعلق دیے گئے بیان پر تنبیہ کرتے ہوئے رہنما رانا تنویر نے کہا تھا کہ میں نے شاہد خاقان عباسی کو ذاتی طور پر کہا تھا کہ آپ ٹی وی شوز پر مت جایا کریں، آپ اتنا زیادہ جاتے ہیں کہ سارا دن ادھر ادھر کی بات کرتے رہتے ہیں۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہباز شریف کی بات سے اختلاف کریں تو وہ ان کا حق ہے کیوں کہ وہ ہمارے قائد ہیں لیکن اگر ان سے نیچے کا بندہ اختلاف کرے تو یہ قابل قبول نہیں ہے۔وزیراعظم بننے کا یہ مقصد نہیں کہ انھیں سرٹیفکیٹ ملا ہے کہ وہ کچھ بھی کہہ دیں، شاہد خاقان عباسی نے جو کچھ بھی کہا غلط کہا، انھیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

1 hour ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

1 hour ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

2 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

2 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

3 hours ago