آنکھوں میں سوجن کیوں ہو جاتی ہے؟ جانیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں سوزش ایک عام سی بات ہے لیکن ہم اپنی روز مرہ کی روٹین میں ایسی بہت سی غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنی خوبصورت اور بیش قیمت آنکھوں کی کشش اور رونق کھو بیٹھتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آنکھوں میں یہ سوجن کیوں ہوتی ہے، آج ہم آپ کو اس کی وجوہات بتانے جا رہے ہیں جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے اور ایسی غلطی کرنے سے پرہیز کریں گے۔
آنکھوں میں سوجن کیوں ہو جاتی ہے؟
جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والی سوجن کو ورم بھی کہا جاتا ہے اکثر یہ ورم الرجی یا پھر ہماری خراب عادتوں کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکن اس ورم کے باعث آنکھوں کے گرد کالے گھیرے بننے کا بھی ڈر ہوتا ہے جو کہ بدنما نظر آتے ہیں اور آنکھوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔
نمک کا ضرورت سے زیادہ استعمال
آپ کو جان کر حیرت ہوگی لیکن اگر کھانوں میں تیز نمک استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی آںکھوں کی صحت خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے، کیونکہ نمک کا زائد استعمال ہی دل کا دورہ پڑنے اور فالج کی وجہ بنتا ہے اس لئے اس کا اثر آنکھوں پر بھی ہوتا ہے، تو اب سے نمک کا کم سے کم استعمال کریں۔
پانی کم پینا
اگر ہم پانی کم پیتے ہیں تو جسم میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں جن میں آنکھوں کے مختلف مسائل بھی شامل ہیں، جسم میں پانی کی کمی ہونے کے باعث ہماری آنکھیں پھول جاتی ہیں جسے سوجن کہتے ہیں، اس لئے اگر آپ پانی کا کم استعمال کرتے ہیں تو آج سے ہی زیادہ سے زیادہ پانی پینا شروع کر دیں۔
کم سونا
ہمارے بہت سے مسائل کی سب سے اہم وجہ ہے کم نیند، نیند کی اہمیت کو اس سے پہلے بھی ہم نے کئی بار اجاگر کیا ہے، کیونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے اچھی صحت کے لئے نیند کا پورا ہونا بےحد ضروری ہے، یہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ اگر نیند پوری نہ ہو اور ہم کم نیند لے کر جاگ جائیں تو آنکھیں سوج جاتی ہیں، تو اب سے نیند ضرور پوری کریں تاکہ آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی رہے برقرار۔
تمباکو کی مصنوعات کا استعمال
اگر آپ تمباکو والی کسی بھی قسم کی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں تو فوری اسے ترک کر دیں، تمباکو کا زہریلا مواد جلد کی لچک کو کم کر دیتا ہے، یہ نیند کی کمی کا باعث بھی بنتا ہے اور گردوں کو بھی خراب کرتا ہے اس لئے تمباکو نوشی سے گریز کریں۔
یہ وہ عادات ہیں جن کی وجہ سے آپ اپنی آنکھوں کی خوبصورتی کو اپنے ہی ہاتھوں ختم کر رہے ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں چمکدار اور پرکشش نظر آئیں تو ان عادات کو ترک کر کے آنکھوں کی صحت کو یقینی بنائیں۔

Recent Posts

🔥 Alizeh Shah’s ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy! 💥 #AlizehShah #ViralVideo #PakistaniActress

🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…

3 mins ago

سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…

8 mins ago

24 نومبر کے احتجاج حکمت عملی تیار- ’ڈی چوک پہنچنا ہے، کفن باندھ کرنکلیں گے‘

اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…

12 mins ago

قلات میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…

22 mins ago

اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کو تیار ہوں، عمران خان کا برطانوی اخبار کو مبینہ بیان – فوج نے پیشکش مسترد کردی

برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…

28 mins ago

بھارتی کرکٹر نے اسٹینڈ میں بیٹھی خاتون تماشائی کے منہ پر گیند مار دی

واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…

42 mins ago