لاہورہائیکورٹ نے قومی پرچم کی حرمت کے حوالے سے قوائد و ضوابط پر مبنی فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جسٹس علی باقر نجفی نے سدرہ سحر کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ قومی پرچم میں گہرا سبز حصہ تین چوتھائی جبکہ سفید حصہ ایک چوتھائی ہو جب کہ قومی پرچم کو دیگر رنگوں ،بدنما پورٹریٹ یا کارٹون کی شکل میں ہرگز چھاپا نہ جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ قومی پرچم کے اوپر کچھ لکھا نہ جائے جب کہ پرچم لہراتے اور اتارتے وقت سب کھڑے ہو کر سلامی دیں،قومی پرچم اندھیرے میں لہرایا نہ جائے۔فیصلے کے مطابق قومی پرچم زمین پر نہ گرنے دیا جائے ،یہ پاوں کے نیچے ہرگز نہ آئے، پرچم ایسی جگہ نہ لہرایا جائے جہاں گندا ہونے کا خدشہ ہو۔ قومی پرچم کو نذر آتش نہ کیا جائے اوراسے قبر میں دفن نہ کیا جائے۔عدالت نے کہا ہے کہ قومی پرچم کی بے حرمتی پر آئین میں 3 سال قیدکی سزا مقرر ہے۔ رنگ برنگ جھنڈیوں، پاجامے اور کارٹون نما کھلونوں پر پاکستانی پرچم کے عکس ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا، پرچم کی مختلف رنگوں میں اشاعت یقینی طورپر بے حرمتی کے زمرے میں آتی ہے۔

Recent Posts

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

54 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

58 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago