لندن (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس لندن میں طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل لندن روانہ ہوں گے، وفاقی کابینہ کے اراکین احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ جائیں گے جبکہ شاہد خاقان پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اور ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد کردی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے مرکزی قیادت کو لندن پہنچےکی ہدایت جاری کی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نواز شریف، اسحاق ڈار سے مشاورت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ الیکشن اور پنجاب میں کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق بھی پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وائٹ ہاؤس پر اپنی نگاہیں جماتے ہوئے کملا ہیرس ان نائب امریکی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس وقت امریکی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے منگل کو سینیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ کے اہم رکن وزیر داخلہ محسن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…