پنجاب کابینہ فائنل،36ارکان پر مشتمل ہوگی،ترین گروپ کیساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی پنجاب کابینہ کے لئے وزراءیا کابینہ کے اراکین کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ناموں پر وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی مشاورت مکمل کر لی ، صوبائی کابینہ کے اراکین کے ناموں کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب نے پارٹی صدر اور وزیر اعظم سے باقاعدہ طور پر حاصل کر لی ہے . ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت کے سب سے بڑا اتحادی ترین گروپ کے اراکین کے نام بھی زیر غور آئے انہیں بھی فائنل کر لیا گیا

تاہم ان کو پہلے مرحلے میں وزارتیں نہیں دی جائیں گی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے تک ترین گروپ کے کسی رکن کو وزیر نہیں بنایا جائے گا .

پنجاب کابینہ کے لئے فائنل کئے گئے اراکین کی ابتدائی اور پہلی فہرست کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی صوبائی کابینہ 32سے 3ٰ6اراکین پر مشتمل ہو گی جس میں 6کے قریب سپیشل اسسٹنٹ معاون خصوصی حیثیت وغیرہ شامل ہونگ . وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ میں پنجاب کابینہ کے لئے جو نام پہلی فہرست میں فائنل کئے گئے ہیں ان میں زیادہ تر وزراءکا تعلق لاہور سے ہے جن میں خواجہ سلیمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت کی وزارتیں ملیں گی . سیف اللہ ملک کھوکھر، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سردار اویس لغاری، ملک احمد خان، طاہر خلیل سندھو، ملک ندیم کامران(ففٹی ففٹی چانس) بلال یاسین ، صبا صادق، عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر سمیع اللہ خان میں سے کسی ایک کو وزارت ملے گی . منشاءاللہ بٹ ، اقبال گجر، رانا اقبال احمد خان کو سپیکر اور وزیر دونوں کے لئے فہرست میں رکھا گیا ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا اقبال احمد خان نے پارٹی قیادت پر واضح کیا ہے کہ سیکرٹریٹ کے علاوہ وہ کوئی وزارت نہیں لیں گے، رانا مشہود احمد خان ، اعجاز اچلانہ، (بہاولپور) چودھری شفیق احمد(رحیم یار خان) سابق صوبائی وزیر کرنل شجاع خانزادہ کے بیٹے عمر شجاع خانزادہ ،ظفر اقبال(چکوال)، یہ نام ابتدائی طور پر مسلم لیگ (ن) سے فائنل کئے گئے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ ان میں کمی بیشی ہو گی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کو4سے5وزیر3پارلیمانی سیکرٹری اور 2 معاون خصوصی دیئے جائیں گے . پیپلزپارٹی کے جن اراکین کو وزارتیں دی جائیں گی ان کے ناموں کے مطابق علی حیدر گیلانی، حسن مرتضیٰ، علی حسن،مخدوم عثمان ، نبیل رئیس ممتاز چانگ کے نام شامل ہیں . پہلے بڑے اتحادی ترین گروپ سے صوبائی کابینہ کے لئے جو نام فائنل کئے گئے ہیں ان میں نعمان لنگڑیال، ملک اسد کھوکھر ،عبدالعلیم خان، عاشر چوھدری کے نام فائنل کئے گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے تک ترین گروپ کو وزارتیں نہیں دی جائیں گی . ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد کا نام وزیر اعلیٰ کے سپیشل اسسٹنٹ کے لئے رکھا گیا ہے جبکہ خواجہ احمد حسان کا نام مشیر کے لئے اوکے کیا گیا ہے تاہم اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا کہ وہ مشیر وزیر اعظم ہوں گے یا وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ وسیم بٹ(نارووال) جبکہ عطا اللہ تارڑ ترجمان پنجاب حکومت ہونگے . اسی طرح لاہور سے رکن پنجاب اسمبلی شہباز چودھری کا نام وائس چیئرمین واسا ایل ڈی اے کے لئے فائنل کیا گیا ہے عبدالعلیم خان کے قریبی ساتھی الحاج شعیب صدیقی کا نام سینئر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے فائنل کیا گیا ہے ، سیف الملوک کے بیٹے فیصلے کھوکھر کا نام وائس چیئرمین ایل ڈی ے کے لئے زیر غور رکھا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں