رواں سال کونسے افراد حج نہیں کر سکیں گے ، سعودی حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج اورعمرہ نے رواں سال حج کے لئے عمر کی حد کا اعلان کردیا . سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 65برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے .

عازمین حج کوکورونا ویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہوگا . غیرملکی عازمین کو روانگی سے 72گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی . عازمین کو مناسک حج ادا کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا . اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال دنیابھر سے عازمین حج کی تعداد 10لاکھ تک ہوگی . یہ تعداد اسلامی ممالک کو دییگئیکوٹے کے

مطابق ہے .

. .

متعلقہ خبریں