کان کھول کر سن لو! تمہیں کشمیر الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، مریم نواز

مظفرآباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کان کھول کر سن لو! کشمیر الیکشن کو چوری نہیں کرنے دیں گے، مسلم لیگ ن چوری شدہ سیٹیں تمہارے حلق سے نکال لے گی، تمہیں امیدوار نہیں مل رہے ہمارے دو لوگ لوٹے ہوگئے، ووٹ چور، کشمیر چور عمران خان آئے گا، تو کچھ سوال ضرور پوچھنا، کشمیر کو گنوا کے کہتا میں کیا کرسکتا ہوں؟ مودی میرا فون نہیں اٹھاتا، امریکی صدر مجھے بلاتا نہیں۔
انہوں نے آزاد کشمیر چھتر کلاس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری رگوں میں کشمیری باپ اور کشمیری ماں کا خون ہے، میں کشمیر میں 12، 13دن کیلئے آئی ہوں، میں کشمیریوں کے دکھ درد بانٹوں گی، کشمیری سرحد کے اس پار ہوں یا اس پار کشمیری ایک ہیں، ان دکھوں پریشانیوں کو ایک نا ایک دن ختم ہونا ہے، مقبوضہ کشمیر یا آزاد کشمیرکے کشمیری ہوں، کشمیریوں کے دکھوں کو ختم ہونا ہے، نوازشریف کی قیادت میں ختم ہونا ہے، نوازشریف کشمیریوں کی آزادی، حقوق کی جنگ لڑے گا، جنگ جیت کر کشمیریوں کی جھولی میں پھینکے گا۔

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کیلئے میرا پروگرام فائنل نہیں کیا تھا، لیکن مجھے بار بار پیغامات موصول ہورہے تھے کہ مریم بی بی کشمیر کب آرہی ہو؟میں جانتی ہوں کشمیریوں کو آج نوازشریف بڑی شدت سے آرہا ہے، مجھے بھی نوازشریف بڑی شدت سے یاد آرہے ہیں،نوازشریف کے خوف سے کہتے نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، لیکن خوف اتنا ہے کہ نوازشریف کے بغیر کوئی بات شروع ہوتی ہے اور نہ ختم ہوتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی وہ ویڈیو دیکھی ہوگی جس میں نوازشریف نے اس دھمکی سے متعلق کہا تھا کہ ایک سرکاری اہلکار جو ڈیوٹی پر تھا کہ اس نے کہا کہ مریم نواز کو ہم تباہ کردیں گے، جب یہ دھمکی ملی تو باپ ہونے کے ناطے ان کے دل میں پریشانی امڈ آئی، کل مجھے فون کیا کہ بے شک میرے دل میں وہ بات ہے،ایک والد کے طور پر میں تمہاری زندگی، صحت سلامتی کیلئے اس بات سے ڈرتا ہوں، لیکن تم کشمیر ضرور جاؤ، کشمیریوں سے تمہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔
میں سب سے پہلے کہنا چاہتی ہوں کہ راجا فاروق حیدر نے کہا کہ میاں نوازشریف نے جتنی مجھے عزت دی میں بھلا نہیں سکتا، میں نے کہا کہ نوازشریف آپ سے محبت کرتے ہیں،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، پہلی بار کشمیریوں کے الیکشن کو چوری کرنے کے باوجود مسلم لیگ ن چٹان بن کر کھڑی ہے، جو 2لوگ لوٹے ہوگئے ہیں، جھوٹ بولنا ان کی رگ رگ میں ہے،کہتے ن لیگ کو امیدوار نہیں مل رہے، اگلے آپ کے اتنے ہی امیدوار ہیں تو مسلم لیگ ن کے 2لوگوں کو توڑنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ووٹ چور، روٹی، آٹا، بجلی ، دوائی، کشمیر چور عمران خان آپ کی سرزمین پر آئے گا، تو آپ نے جو ان سے سوال پوچھنے ہیں وہ سوال میں مظفر آباد جلسے میں بتاؤں گی، نوازشریف جیسے عوامی منتخب وزیراعظم جس کی دہلیز پر بھارتی وزراء اعظم چل کرآتے ہیں لیکن ووٹ چور آتا ہے کشمیر کی حیثیت ہی تبدیل کردی، کشمیر کے گنوا کر آکر کہا میں کیا کرسکتا ہوں؟ میں یہ رونا رو سکتا ہوں کہ مودی میرا فون نہیں اٹھاتا، امریکی صدر مجھے بلاتا نہیں ، کیا کشمیر کیلئے 2منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کیلئے ، ہر ہفتے کشمیر کیلئے سوگ منانا تھا، وہ کہا ں گیا؟کشمیر میں ووٹ چوری کرنے والوں کان کھول کے سن لو، مسلم لیگ ن وہ جماعت نہیں، بلکہ چوری والی سیٹیں تمہارے حلق سے نکالنا آگیا ہے۔
ڈسکہ کا الیکشن یاد ہے؟ تین سال بعد بھی الیکشن چوری کرنے اور نوازشریف کی آواز کو ٹی وی پر بند کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری، تلخ فیصلے نہ کیے تو 3 سال بعد پھر ایسی صورتحال کا سامنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجبوری کے باعث ہمیں آئی…

15 mins ago

ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر ایکس پرپابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ

ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، بندش ملکی وقار کیلئے ہے، کئی ممالک…

43 mins ago

جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم: غریدہ فاروقی اور پیمرا سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

ججوں کے خلاف کسی قسم کی مہم برداشت نہیں کریں گے، جسٹس عامر فاروق اسلام…

60 mins ago

کینیا کی عدالت نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

کینیا کی ہائیکورٹ کی جج نے پاکستانی صحافی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کردہ…

1 hour ago

ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے…

1 hour ago

بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت نے کسان پیکج معاہدے پر دستخط کردئیے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت نے کسان پیکج معاہدے پر دستخط کردئیے…

2 hours ago