کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے،چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سمجھتے ہیں انحراف ایک سنگین غلطی ہے لیکن کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پرسماعت کی جس سلسلے میں مسلم لیگ (ق) کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔(ق) لیگ کے وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا مقصد ارکان کو انحراف سے روکنا ہے، ارکان کو

انحراف سے روکنے کے لیے آئین میں ترمیم بھی کی گئی، 16 اپریل کو پی ٹی آئی کے ارکان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور منحرف ارکان نے پارٹی پالیسی کے برعکس حمزہ شہباز کو ووٹ دیا۔دورانِ سماعت جسٹس مظہر عالم خیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن ڈکلیئریشن کا معاملہ جب سپریم کورٹ آئیگا تو دیکھیں گے، آپ کی جماعت کےکچھ اراکین ایک طرف ہیں توکچھ دوسری طرف، ق لیگ کے سربراہ خاموش ہیں، معلوم نہیں چوری ہوئی بھی یا نہیں۔معزز جج نے کہا کہ بلوچستان کی ایک جماعت کے اراکین کا معلوم نہیں کس طرف ہیں، کیوں کہتے ہیں ہر سیاستدان چور ہے جب ثابت نہیں کرسکتے۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوتی تو سب سامنے آتا لیکن تحریک عدم اعتماد پر لیو گرانٹ ہونےکے بعدکوئی بحث نہیں کرائی گئی، بحث ہوتی توکوئی سوال پوچھتاکہ تحریک عدم اعتماد پیش کیوں کی گئی۔جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھاکہ کوئی1960 سے معاملات نہیں چل رہے، آئین میں جمہوری طریقے سے ترمیم کے بعد 63 اے شامل کیاگیا ہے، آپ کہہ رہے ہیں انحراف پر تاحیات نااہل کیاجائے، سمجھتے ہیں انحراف ایک سنگین غلطی ہے لیکن کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے، سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کی کچھ شرائط مقرر کررکھی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ملک کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے تا کہ ترقی ہوسکے، ملک میں 1970 سے اقتدار کی میوزیکل چیئرچل رہی ہے، کسی کو بھی غلط کام سے فائدہ اٹھانے نہیں دے سکتے۔

Recent Posts

عمران خان کی مبینہ شراب نوشی کا بیان بہروز سبزواری کو لے ڈوبا، چینل کے خلاف مقدمے کا عندیہ

ایف ایچ ایم پاکستان نے ایک اور ویڈیو جاری کردی کراچی (قدرت روزنامہ)بہروز سبزواری کا…

9 mins ago

بلوچستان کا 870 ارب روپے سے زائد کا سر پلس بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا

سولرآئزیشن اور گرین پاکستان کے لیے 50، 50 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، ذرائع…

26 mins ago

سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی کا امکان؟خریداروں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی بجٹ میں حکومت نے سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد…

27 mins ago

پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، پاک چین تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال اسلام…

53 mins ago

راولپنڈی؛ گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا،6افراد زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو…

1 hour ago

لاہور میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ، درجہ حرارت کتنا ہوگیا؟ محکمہ موسمیات کااہم بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا،شہر کا درجہ حرارت 44ڈگری…

1 hour ago