الیکشن کرانے کا فیصلہ اتحادی حکومت مل کر کریگی،رانا ثناء

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانے کا فیصلہ ن لیگ اکیلے نہیں بلکہ اتحادی حکومت مل کر کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب الیکشن چاہے صبح ہوں یا 14 ماہ بعد ہوں۔
رانا ثناء کا کہنا تھا کہ امریکی سازش ایک فراڈ ہے، عمران خان نے ہمیشہ فراڈ اور جھوٹ پر سیاست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آزاد ہوئے 74 سال ہوگئے، عمران خان نے پھر سے آزادی کا سفر شروع کیا ہے۔وزیر داخلہ نے سوال کے جواب میں کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومتیں بن چکی ہیں۔وزیر اعظم کے لندن جانے سے متعلق رانا ثناء نے بتایا کہ نواز شریف کے صحت کے مسائل بھی ہیں، کچھ ایسے معاملات ہیں جن کو ویڈیو لنک کے ذریعے ڈسکس کرنا مشکل بھی ہے اور نامناسب بھی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی نومبر میں انتخابات کروا دیئے جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام سینیارٹی لسٹ میں ہوا تو بالکل غور کیا جائے گا، ان سب ناموں پر غور ہو گا جو اس فہرست میں موجود ہوں گے، یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ فوج کے بھیجے ناموں میں سے کسی کو منتخب کرے۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

9 hours ago