لارا دتا اندرا گاندھی کے کردار میں، ’یہ موقع دوبارہ نہیں ملے گا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ’ایکشن کنگ‘ اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے اور اس ٹریلر میں فلمی شائقین کو لارا دتا کی صورت میں ایک بڑا ’سرپرائز‘ ملا ہے جو اس فلم میں انڈیا کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھا رہی ہیں۔انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اس تھرلر فلم میں 46 سالہ اداکارہ لارا دتا جو مس یونیورس رہ چکی ہیں، کی ٹرانسفارمیشن نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے کیونکہ اس ٹریلر میں وہ بالکل بھی پہچانی نہیں جا رہیں۔
منگل کی شام کو اس ٹریلر کے جاری ہونے کے بعد انڈیا میں ٹوئٹر پر لارا دتا کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈز میں شامل رہا۔
اکشے کمار مرکزی کردار میں ہیں جو فلم میں ایک خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ وانی کپور اکشے کی اہلیہ کا رول پلے کریں گی جبکہ اداکارہ ہما قریشی بھی نظر آئیں گی۔
انڈیا کی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ فلم فیئر کے مطابق لارا دتا نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’مجھے کال پر بتایا گیا کہ لارا ہم ایک فلم بنانے جا رہے ہیں اور ہم آپ کو اندرا گاندھی کے کردار کے لیے سائن کرنا چاہ رہے ہیں۔ میں نے فلم کا سکرپٹ پڑھے بغیر اس فلم کے لیے ہامی بھر لی۔ لیکن بالکل ایسا ہے کہ جب آپ کسی بڑی شخصیت کا کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو یہ ایک بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس فلم کے لیے بہت زیادہ ریسرچ اور ہوم ورک کیا گیا ہے،یہ میرے لیے ایک ایسا موقع ہے جو شاید دوبارہ نہ ملے۔‘

Recent Posts

ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا

ٹیم کا کپتان کون ہوگا اور ٹیم میں کس کس ملک کے کھلاڑی شامل ہیں؟…

1 min ago

علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ…

2 mins ago

2018 میں بھی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرایا پھر انتخابی نشان کیسے ملا؟ سپریم کورٹ

پچھلی باتیں کھولنے پر آئیں تو بہت کچھ سامنے آجائے گا، مخصوص نشستوں سے متعلق…

17 mins ago

پاکستانی کرنسی مستحکم رہے گی، آگے جا کر تنخواہ دار طبقے کو بتدریج ریلیف دیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز پر ٹیکس اطلاق…

22 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 5 جولائی کو ملک بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس…

31 mins ago