انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن کرائیں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلےاصلاحات ہونگے پھر الیکشن کرائے جائیں گے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پولیٹیکل انجینئرنگ پریقین نہیں رکھتے، ہم جمہوری قوت ہیں، صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہی رہا ہے کہ پہلے اصلاحات پھر انتخابات، اور عوامی مارچ میں بھی ہم نے عوام کے سامنے یہی بات رکھی تھی۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر بتایا کہ عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں پیغام تھا کہ فوری الیکشن کرائیں یا مارشل لاء لگا دیاجائے ۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ ہونا چاہیے جس میں سیاسی طریقہ کار شامل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا فریم ورک تیار کرنا چاہتے ہیں جس سے تمام ادارے کام کر سکیں اور اسکے لئے جو جماعت پارلیمنٹ میں نہیں اسے بھی اعتماد میں لینا ہوگا کیونکہ کوڈ آف کنڈکٹ پر متفق نہ ہوئے تو اگلا الیکشن خونی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں فوری انتخاب کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں جس سے تیسری قوت کو موقع ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہجو شخص 30 سال سے کرپشن اور احتساب کی رٹ لگا رہا تھا، وہ 4 سال کے اقتدار میں ایک چور کو سزا نہیں دلوا سکا اور ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق خود تاریخ کا سب سے بڑا چور نکالا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے بھاگتے بھاگتے آئین و جمہوریت پر حملہ کیا اور آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر پھاڑا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نے دیگر ممالک سے رابطے خراب کیے اور پاکستان کوآئسولیٹ کیا گیا جس کی وجہ سے پانی، آئینی، جمہوری بحران پیدا کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی مفادات پر حملے کیے جارہے ہیں اور ایسا کرنے کے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے بجائے سابق وزیراعظم نے بھاگتے بھاگتے آئین توڑا کر جمہوریت پر جو حملہ کیا وہ عوام کے سامنے ہے۔۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

7 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

15 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

31 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

35 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

47 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

57 mins ago