امریکہ کی پاکستان کےلیےٹریول ایڈوائزری میں نرمی،پاکستان کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ نے پاکستان کے لیے ’ٹریول ایڈوائزری‘ میں نرمی کر دی ہے جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے اپنی نئی ٹریول ایڈوائزری کو ’لیول فور‘ سے ’لیول تھری‘ کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے ’سفر نہیں کریں‘ سے اپ گریڈ کرتے ہوئے ’غیر ضروری سفر سے گریز کریں‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
ٹریول ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی اور انسداد عسکریت پسندی کے لیے مؤثر آپریشنز کیے اور 2014 کے بعد سے پاکستان کا سکیورٹی ماحول بہتر ہوا ہے۔‘
امریکی شہریوں پر زور دیا گیا کہ ’دہشت گردی اور فرقہ ورانہ تشدد کی وجہ سے پاکستان کے سفر پر نظرثانی کریں’ تاہم اس میں کووڈ 19 کی وجہ سے اضافی احتیاط کی تجویز دی گئی کیونکہ ’کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔‘
محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ’دہشت گردی اور اغوا کی وجہ سے سابق فاٹا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کا سفر نہ کریں۔‘
ایڈوائزری میں دہشت گردی اور مسلح تصادم کے امکان کی وجہ سے کنٹرول لائن کے قرب و جوار میں سفر نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’امریکہ نے پاکستان کو اپنی ٹریول ایڈوائزری میں نظر ثانی کرتے ہوئے لیول تھری میں شامل کیا ہے۔‘
سنیچر کو وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ درست سمت میں ایک قدم ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی ی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس پر بہتر طریقے سے قابو پایا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

13 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

17 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

20 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

22 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

26 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

33 mins ago