ہیٹ ویو سے کیسے بچا جائے؟

کراچی (قدرت روزنامہ)اگر آپ بغیر احتیاطی تدابیر گھر سے باہر نکلتے ہیں تو ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے ، ہیٹ ویو کے دوران صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔ کراچی کے شہری ان احتیاطی تدابیر کو اپناکر خود کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں، ساتھ ہی پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ماہرین نے کہا ہے کہ ضرورت کےتحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں ، محنت کش افراد مشقت کم کردیں ، ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں ، جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں۔
ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں ، بچوں کو تپتی گرمی سے ہرصورت محفوظ رکھیںماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کا عام درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور اگر اس سے زیادہ ہو تو اعضا درست انداز میں کام نہیں کرتے ، لو اسی وقت لگتی ہے جب جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے اور پھر انسان ہیٹ اسٹروک کا شکارہوجاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک جسم میں خون گرم کرتا ہے جس سے خون میں موجود پروٹین پگھلنے لگتے ہیں ، جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کےلیے تیزی سے پسینہ خارج ہوتا ہے ، جسم کا پانی کم ہونے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے اور بلڈ پریشر گرنے لگتا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ دماغ تک خون کی رسائی رک جاتی ہے ، پٹھے اکڑ جاتے ہیں اور سانس لینے میں دشوار ہوتی ہے جب کہ جسم کے اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یوں موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اگر کوئی شخص ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوجائے تو ٹھنڈے پانی کا کپڑا جسم پر ملیں
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عمر رسیدہ افراد کو ہیٹ اسٹروکس کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے لہذا کوشش کی جائے وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔خیال رہے کہ شدید گرمی نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں آج بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 15 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دوپہر کے بعد خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہوگا البتہ 13 اور 14 مئی کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی جس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر سول اسپتال سکھر سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں اور ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago