امارات کے وزیر کی ایران کے نئے صدر سے تہران میں ملاقات

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام نے سنیچر کو بتایا ہے کہ وزیر برائے رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک ال نہیان نے ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔وام کے مطابق یہ ملاقات بدھ کو متحدہ عرب امارات کے وفد کی تہران کے دورے کے دوران ہوئی ہے۔
ایران کی اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران ابراہیم رئیسی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بہتر کرنے کی ایران کی مخلصانہ اور سنجیدہ خواہش کا اظہار کیا۔
ایران کے سپریم لیڈر کے پیروکار کے طور پر مشہور ابراہیم رئیسی نے گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں ایک تقریب میں صدر کا حلف اٹھایا ہے۔ ان کے حلف اٹھانے کے ساتھ تمام حکومتی شعبوں میں سخت گیر عناصر کا غلبہ مکمل ہو گیا ہے۔عدلیہ کے سابق چیف نے جو مغرب پر اعتماد نہ کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ایک مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ہے۔سنہ 2015 کے ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے امریکہ کے ساتھ ایران کے بالواسطہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں کیونکہ واشنگٹن نے پابندیوں کو برقرار رکھا ہے اور علاقائی دشمنیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…

1 min ago

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

28 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

40 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

49 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

51 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

54 mins ago