حکومت بڑے فیصلے نہیں کر سکتی، نئے الیکشن واحد حل ہے، مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت بڑے فیصلے نہیں کر سکتی، نئے الیکشن واحد حل ہے .

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کا سربراہ ایسے شخص کو ہونا چاہیے جس پرکوئی داغ نہ ہو .

انہوں نے کہا کہ فوج کا سربراہ اہل شخص کو ہونا چاہیے تاکہ عوام انہیں سلوٹ کرے، پاک فوج محترم ادارہ ہے، ملکی حفاظت کیلئے افواج کی طرف دیکھتے ہیں، موجودہ حکومت کوعمران خان کے گناہوں کا ٹوکرا اپنے سرنہیں اٹھانا چاہیے .

مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت مختصر وقت میں بڑے فیصلے نہیں کرسکتی، حالات سے نمٹنے کے لیے الیکشن واحد حل ہے، فوج کے آئینی کردارسے صرف ایک شخص کوتکلیف ہے .

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ اچھی بات ہے، فوج کی سیاست سے دوری کیلئے تمام جماعتوں نے کوششیں کی تھیں، نقل کی عادت والے کو فوج کے آئینی کردارسے تکلیف ہے .

انہوں نے کہا کہ ادارے عمران خان کے ساتھ تھے تو وہ سراج الدولہ تھے، کرسی جانےکے بعد کوئی میرجعفر اورکوئی میرصادق بن گیا، پاک فوج کا سربراہ ایسے شخص کوہونا چاہیے جس پرکوئی داغ نہ ہو .

مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کہتی ہوں کہ نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دیں، عمران خان کوعزت اورآئینی طریقے سے گھر بھیجا، جتنی سازش عمران خان نے کی اتنا توکوئی غیرملکی بھی نہیں کرسکتا .

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ عمران خان الٹے بھی لٹک جائیں انکا سیاسی مستقبل ختم ہے، مہنگائی کا سوال کریں توکہتے ہیں ہمارے خلاف سازش ہوئی، بدترین انتقام کے باوجود ن اورش آج بھی ایک ہیں .

انہوں نے کہا کہ ن اورش آگے بھی ایک ہی رہیں گے، نوازشریف اورشہبازشریف میں ن اورش دونوں ہیں، 4 ہفتے قبل انکے وزراء کہتے تھے دنیا میں مہنگائی ہے پاکستان میں نہیں، آج آپ کواچانک مہنگائی یاد آگئی .

مریم نواز نے کہا ہے کہ ادویات مہنگی ہونے کا پوچھوتوکہتا ہے خط آگیا، پی ٹی آئی کو4 سالوں میں مہنگائی نظرآرہی ہے، مہنگائی کی ذمہ دارگزشتہ حکومت ہے، ڈالر،چینی،آٹاسب کچھ مہنگا ہوا، لوگ جانتے ہیں معیشت کوگزشتہ حکومت نے تباہ کیا .

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ 4 سال میں ملک کو400سال پیچھےلےگئے، عمران خان جوچورن بیچ رہے ہیں وہ نہیں بکے گا، نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کررہا ہے تو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے .

انہوں نے کہا کہ نیب ثبوت نہ دے تواسے کٹہرے میں کھڑا کریں، نیب تاخیرکررہا ہے، مجھے بطورشہری حقوق دیے جائیں، ثبوت کی بات آئے تونیب پتلی گلی سے بھاگ جاتا ہے، میرے خلاف ثبوت ہیں تومجھے سزا دیں، ٹانگ دیں .

مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ نیب کی زیادتی کا نوٹس لے، نیب کے پاس ثبوت ہوتے توججزکے سامنے پیش کردیتے، نیب کوکبھی کورونا ہوجاتا ہے کبھی وکیل تبدیل ہوجاتے ہیں، نیب کیس میں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں