کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے گنجان آباد علاقے صدر میں دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے مصروف ترین علاقے صدر کے مصروف ترین مقام کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا ہے .

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے . اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے جسم پر بال بیرنگ کے نشانات ہیں .
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں . قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے .

جائے وقوعہ کو سیل کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو شواہد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ جیسے ہی گاڑی گزری اسی دوران زور دار دھماکا ہوا .

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس چیف اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کردی .

. .

متعلقہ خبریں