عمران خان کی گرفتار ی کی صورت میں ملک کے حالات کیسے ہو جائیں گے ، حکومت کو خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائیگا . لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ اور شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں ابھی اسمبلیاں توڑ دو ورنہ ہم بےنقاب ہوجائیں گے، یہ چوں چوں کا مربہ عمران خان کامقابلہ نہیں کرپارہا، لندن اجلاس میں ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے .

انہوں نے کہا کہ الیکشن الیکشن کرنے والے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے انتخابات کروائے تو عمران خان آ جائے

گا . انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائیگا، گرفتاریاں ہوئیں توجیلیں بھرجائیں گی . حماد اظہر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی کال پرجیسےہی عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت گرجائےگی .

. .

متعلقہ خبریں